129

روس سے سستا تیل خریدنے کا معاملہ، وہ خوشخبری جس کا ہر پاکستانی بے صبری سے انتظار کر رہا ہے

اسلام آباد (ویب ڈیسک) روس سے سستا خام تیل خریدنے کے معاملے پر پاکستانی وفد ماسکو روانہ ہوگیا ہے۔ پاکستانی وفد وزیر مملکت برائے پیٹرولیم مصدق ملک کی سربراہی میں لاہور ائیرپورٹ سے روانہ ہوا جس میں سیکرٹری پیٹرولیم محمد محمود سمیت دیگر حکام شامل ہیں۔ذرائع کا کہنا ہےکہ پاکستان اور روس کے درمیان پاکستان سٹریم گیس پائپ لائن پر کام جلد شروع کرنے سے متعلق بھی بات ہوگی، پاکستان سٹریم گیس پائپ لائن کراچی سے لاہور کے قریب تک تعمیر ہونی ہے اور پاکستان سٹریم گیس پائپ لائن کا پرانا نام نارتھ ساؤتھ پائپ لائن ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں