109

پنجاب، خیبر پختونخوا اسمبلی تحلیل کرنے پر غور،بالاخرعمران خان نے بڑا قدم اُٹھالیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک )پاکستان تحریک انصاف نے پنجاب اور پختونخوا اسمبلی تحلیل کرنے پر غور کے لئے پارٹی کی اعلیٰ قیادت کا اجلاس طلب کرلیا ہے۔سابق وزیر اعظم اور تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے 26 نومبر کو تمام صوبائی اسمبلیوں سے نکلنے کااعلان کیا تھا۔پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے اپنی ٹوئٹ میں کہا ہے کہ ‏سینیئر پی ٹی آئی لیڈرشپ کا اجلاس آج طلب کر لیا گیا ہے۔فواد چوہدری نے مزید کہا کہ اجلاس میں پنجاب اورخیبر پختونخوا اسمبلی تحلیل کرنےکی تاریخ پر غور ہوگا۔تحریک انصاف کے رہنما کا کہنا تھا کہ سندھ اور بلوچستان اسمبلی سے مستعفی ہونے کی تاریخ پر بھی غور کیا جائے گا۔فواد چوہدری نے کہا کہ اجلاس میں کئے گئے فیصلوں سے پاکستان کی 64 فیصد نشستیں خالی جائیں گی اور عام انتخابات کی راہ ہموار ہوگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں