100

عمران ہماری حکومت گرانے کی بجائے اپنی دو حکومتیں گرانے آیا تھا، خواجہ آصف نےحیران کن بات کہہ دی

اسلام آباد(نیوز ڈٰسک )وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان راولپنڈی میں ہماری حکومت گرانے کی بجائے اپنی دو حکومتیں گرانے آئے تھے۔سیالکوٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ عمران خان کی گفتگو بے ربط ہوچکی ہے، رات جو انہوں نے اعلانات کیے، اس کا آئینی اور عوامی طور پر بھی کوئی نتیجہ نہیں نکلےخواجہ آصف نے کہا کہ راولپنڈی میں پی ٹی آئی کا جلسہ تنگ سڑک پر کیا گیا، اگلے جلسے گلیوں میں ہوں گے، اقتدار بھی ایک نشہ ہے، وہ نشہ ان کو تنگ کر رہا ہے۔وزیر دفاع نے کہا کہ ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ اعظم سواتی والی ویڈیو فیک ہے لیکن وہ کہتے ہیں اصلی ہے، ایک طریقے سے ایف آئی اے ان کی عزت بچانے کی کوشش کر رہی ہے۔خواجہ آصف نے کہا کہ ان کے لوگ ابھی تک پارلیمان لاجز استعمال کر رہے ہیں، جبکہ مراد سعید ارشد شریف قتل کیس کی تحقیقاتی ٹیم کے سامنے نہیں آرہے، اگر اس لیپ ٹاپ میں کسی طرف اشارہ ہے تو سامنے آئیں۔انہوں نے کہا کہ مجھ پر بھی جھوٹے مقدمات بنے، قبل از گرفتاری ضمانت کرواسکتا تھا لیکن نہیں کروائی، فیصل واوڈا شور مچا رہا ہے وہ ان کا بندہ ہے، وفاداری کا اب بھرم رکھ رہا ہے۔خواجہ آصف نے کہا کہ ارشد شریف کا قتل خون ناحق ہے، یہ بولے گا، پکارے گا، قتل سے سیاسی فائدہ اٹھانے والوں کے ہاتھوں پر ارشد شریف کا قتل تلاش کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں