125

عمران خان کے راولپنڈی جلسے پر مریم نواز شریف نے ردعمل جاری کر دیا

اسلام آباد (ویب ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ عمران کے سب پلان بری طرح فیل ہو گئے، سازشیوں کا یہی انجام ہوتا ہے۔اپنی ٹوئٹ میں مریم نواز کا کہنا تھاکہ ناکام ترین لانگ مارچ، ایک کے بعد ایک ڈرامہ اور جھوٹ مگر سچ یہی ہے کہ عمران کا 9 سالہ پلان فیل ہوگیا۔انہوں نے کہا کہ سازش کے ذریعے حکومت ختم کرنے کا پلان، اپنا من پسند چیف لانے کا پلان، چیف کی تقرری میں رخنہ ڈالنے کا پلان، نئے چیف کو متنازع بنانے کا پلان، سب پلان بری طرح فیل ہو گئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں