112

اسمبلی چھوڑنے کیلئے عمران خان کے حکم کا انتظار ہےبڑے سیاسی رہنما کے بیان نے ہلچل مچادی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک )اسپیکر خیبر پختون خوا اسمبلی مشتاق غنی کا کہنا ہے کہ عمران خان کے حکم کا انتظار ہے، ایک لمحے کی تاخیر نہیں ہو گی، اسمبلی چھوڑنے کو تیار ہیں۔مشتاق غنی کا کہنا ہے کہ خیبر پختون خوا اسمبلی میں اس وقت پی ٹی آئی کو نکال دیں تو پیچھے خالی کرسیاں ہی بچتی ہیں۔اُنہوں نے وزیرِداخلہ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ رانا ثناء اللّٰہ کے بیانات کسی پرانے ٹی وی سیریل کے اسکرپٹ جیسے ہیں۔واضح رہے کہ عمران خان نے ملک کی تمام اسمبلیوں سے استعفے دینے اور اسلام آباد نہ جانے کا فیصلہ کر لیا۔راولپنڈی میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا کہ فیصلہ کیا ہے کہ اس نظام میں نہیں رہنا، ہم ساری اسمبلیوں سے نکلنے لگے ہیں۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ وزیرِ اعلیٰ سے بات کی ہے، پارلیمانی کمیٹی سے بات کر رہا ہوں، بجائے توڑ پھوڑ کرنے کے بہتر ہے کہ اس نظام سے باہر نکلیں، فیصلہ کریں گے کہ کس دن ہم ساری اسمبلیوں سے باہر نکلیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں