آرمی چیف 98

آرمی چیف اور ان کے اہل خانہ کے اثاثوں سے متعلق اعداد و شمار گمراہ کن ہیں‌. آئی ایس پی آر

راولپنڈی: آئی ایس پی آر نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور ان کے اہل خانہ کے اثاثوں سے متعلق سوشل میڈیا پر جاری کیے گئے ڈیٹا کو گمراہ کن قرار دے دیا۔ آئی ایس پی آر نے اپنے بیان میں کہا کہ گمراہ کن اعداد و شمار کو مفروضوں کی بنیاد پر بڑھا چڑھا کر پیش کیا گیا ہے۔ ترجمان نے کہا کہ ایک مخصوص گروہ نے انتہائی چالاکی اور بدنیتی سے جنرل باجوہ کی بہو کے والد (سمدھی) اور خاندان کے اثاثے آرمی چیف اور ان کے خاندان سے منسوب کر کے یہ مکمل طور پر غلط تاثر دیا ہے کہ یہ اثاثے فوج کے ہیں۔ چیف جنرل باجوہ کے چھ سالہ دور میں ان کی سمدھی ان کے خاندان نے بنوائی تھی۔ یہ بالکل غلط ہے اور سراسر جھوٹ اور بدنیتی پر مبنی ہے۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ، ان کی اہلیہ اور اہل خانہ کا ہر اثاثہ ایف بی آر میں باقاعدگی سے ظاہر ہوتا ہے، آرمی چیف اور اہل خانہ باقاعدگی سے ٹیکس ریٹرن فائل کرتے ہیں۔ آئی ایس پی آر نے واضح کیا کہ ہر شہری کی طرح آرمی چیف اور ان کے اہل خانہ بھی اپنے اثاثوں کے لیے ٹیکس حکام کو جوابدہ ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں