95

بھارتی فوجی کاآزاد کشمیر پر بیان،آئی ایس پی آر نے پروپیگنڈہ مستردکردیا، اہم خبر آگئی

اسلام آباد(نیوز رپورٹر)ترجمان پاک افواج نے آزاد کشمیر سے متعلق بھارتی فوجی افسر کے بیان کی شدید مذمت کرتے ہوئے پروپیگنڈے کو مسترد کیا ہے۔پاک افواج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل بابر افتخار نے بھارتی فوجی افسر کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ آزاد کشمیر کے بارے میں بھارتی فوج کے اعلیٰ افسر کا بیان نامعقول ہے، بھارتی فوج کے اعلیٰ سطح کے افسر کا جموں و کشمیر کے بارے میں بیان فریب پر مبنی ذہنیت کا عکاس ہے، یہ اندرونی سیاست کی بھارتی افواج پر چھاپ کا نتیجہ ہے۔ترجمان پاک فوج نے کہا کہ لانچ پیڈز اور دہشت گردوں کی موجودگی کے من گھڑت اور بے بنیاد الزامات کشمیریوں پر مظالم سے توجہ ہٹانے کی کوشش ہے، یہ الزامات بھارتی فوج کے مقبوضہ وادی میں طاقت کے جابرانہ استعمال سے توجہ ہٹانے کی کوشش ہے۔ترجمان پاک فوج نے کہا کہ آزاد کشمیر میں دہشت گردوں کی موجودگی کا دعوی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر پردہ ڈالنے کی کوشش ہے۔ پاک فوج کا کہنا تھا کہ سلامتی کونسل اور بین الاقوامی قوانین کے تحت کشمیریوں کے حق خودارادی کی حمایت کی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں