115

کم آمدنی والے افراد کواقساط پراسمارٹ فونزدینے کاپروگرام،پاکستانیوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وفاقی حکومت نے آسان اقساط پر اسمارٹ فونز تک ملک کے تمام شہریوں کی رسائی کے لیے نیا پروگرام متعارف کرانے کا اعلان کر دیا۔وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی کے وزیر امین الحق نے اسلام آباد میں اسمارٹ فون فار آل(اسمارٹ فون سب کے لیے) منصوبے کی افتتاحی تقریب کرتے ہوئے بتایا کہ حکومت کم آمدنی والے افراد کو آسان اقساط پر موبائل فونز فراہم کرے گی۔ اسمارٹ فون فار آل اسکیم کے تحت10 ہزار سے ایک لاکھ روپی مالیت کے اسمارٹ فونز3 سے 12 ماہ کی اقساط میں دیئے جائیں گے، اس کیلئے مراکز کا قیام عمل میں لایا جائیگا۔انہوں نے کہا کہ اسکیم کا مقصد ہر شری تک اسمارٹ فون پہنچانا اورچھوٹے کاروباری افراد کو ای کامرس کی جانب لانا ہے۔ ٹک ٹاک اور فیس بک پاکستان میں اپنے دفاتر قائم کریںگے۔ لوگ 20 سے 30 فیصد ایڈوانس ادائیگی کرکے شناختی کارڈ پر فونز حاصل کر سکیں گے۔امین الحق کا کہنا تھا کہ جو افراد ماہانہ قسطیں ادا نہیں کریں گے ان کے فون کو لاک کردیا جائیگا۔ آئی ٹی شعبے میں نمایاں بہتری آئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں