120

ربیکا خان ٹک ٹاک سے کتنا کما لیتی ہیں؟رقم بارے جان کر آپ دنگ رہ جائینگے

پاکستانی معروف ٹک ٹاکر و یوٹیوبر ربیکا خان نے کہا ہے کہ اُنہیں اپنی ماہانہ کمائی سے متعلق کچھ معلوم نہیں، ہاں البتہ اُنہوں نے سوشل میڈیا کی کمائی سے بہت کچھ بنالیا ہے۔حال ہی میں ربیکا خان نے میزبان متھیرا کے شو میں بطور مہمان شرکت کی اور اپنی نجی، پیشہ ورانہ زندگی اور شادی سے متعلق کھُل کر بات کی۔ٹک ٹاک پر تقریباً 80 لاکھ، انسٹاگرام پر 45 لاکھ اور یوٹیوب پر 20 لاکھ سے زائد سبسکرائبرز رکھنے والی ربیکا خان نے انٹرویو کے دوران اپنی ماہانہ کمائی سے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب میں بتایا کہ اُن کے والد ہی اُن کے تمام تر معاملات دیکھتے ہیں اور وہ ہی اِن کی کمائی کے حساب سے لے کر ٹک ٹاک ویڈیوز بنانے تک کے آئیڈیا دیتے ہیں۔ربیکا نے شو کے دوران انکشاف کیا کہ اُنہیں بھارتی اداکار سدھارتھ ملہوترا کی ممکنہ ہونے والی شادی کا بہت دُکھ ہے، سدھارتھ اُنہیں بے حد پسند ہیں۔انہوں نے اپنی شادی سے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب میں کہا کہ میں ابھی محض 18 کی ہوں، فی الحال شادی کا کوئی ارادہ نہیں، 22 سال کی عمر تک شادی کر لوں گی۔ربیکا کا مزید کہنا تھا کہ میرا کوئی بوائے فرینڈ نہیں ہے، سوشل میڈیا پر کسی بھی لڑکے کے ساتھ بھی تصویر وائرل ہونے پر اُسے میرا بوائے فرینڈ بنا دیا جاتا ہے، ٹک ٹاکر حسین کو بھائی نہیں بولوں گی مگر ہاں وہ میرا دوست ضرور ہے، سب میرے دوست ہیں، ابھی تک خود کے لیے کوئی لڑکا نہیں دیکھا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں