104

مارچ کے شرکاء پر حملہ ہوا تو ۔۔۔!!! انتظار ختم پی ٹی آئی نے بالاخر حتمی اعلان کردیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے چیف آف اسٹاف سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ مارچ کے شرکاء پر تشدد یا دہشت گرد حملہ ہوا تو وفاقی حکومت ذمہ دار ہوگی۔انہوں نے کہا کہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے یا عمران خان کی سلامتی پر حملے کی ذمہ دار وفاقی حکومت ہوگی۔ان کا مزید کہنا تھا کہ اسلام آباد پولیس اور انتظامیہ کی ذمہ داری ہے کہ فول پروف سیکیورٹی فراہم کریں۔ 26 نومبر کے مارچ سے متعلق اسلام آباد انتظامیہ سے رابطے میں ہیں۔ڈی سی راولپنڈی کی اسد عمر کو حساس تنصیبات سے دور جلسے کی تجویز، ذرائع واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے لانگ مارچ میں ممکنہ خطرات سے متعلق وزارت داخلہ نے چاروں صوبائی چیف سیکرٹریز کو مراسلہ بھیجا ہے۔مراسلے میں کہا گیا ہے کہ انٹیلی جنس ذرائع کے مطابق عمران خان کے ساتھ عوام کو بھی خطرہ ہے، عمران خان پر وزیرآباد میں حملہ ہوچکا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں