سعودی عرب نے اپنے گروپ میچ میں ارجنٹائن کو شکست دے کر ایونٹ میں بڑا اپ سیٹ کیا۔ قطر میں کھیلے جا رہے فیفا ورلڈ کپ 2022 میں گروپ میچ میں سعودی عرب اور ارجنٹائن کی ٹیمیں آمنے سامنے تھیں۔ میچ کے پہلے ہاف میں لیونل میسی نے پنالٹی کک پر گول کر کے ارجنٹینا کو برتری دلا دی۔ سعودی عرب نے دوسرے ہاف میں لگاتار 2 گول کئے۔ پہلا گول صالح الشہری نے کیا جبکہ دوسرا گول سالم الدوساری نے کیا۔ ارجنٹائن نے سعودی برتری ختم کرنے کے لیے مخالف گول پوسٹ پر حملہ کیا تاہم سعودی کھلاڑیوں نے ان حملوں کو ناکام بنا دیا۔
129