انڈونیشیا میں زلزلے سے 20 افراد ہلاک اور سیکڑوں زخمی 169

انڈونیشیا میں زلزلے سے 20 افراد ہلاک اور سیکڑوں زخمی

انڈونیشیا میں 5.6 شدت کے زلزلے سے 20 افراد ہلاک ہو گئے۔ مغربی جاوا صوبے میں زلزلہ آیا جس کے جھٹکے انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتہ میں بھی محسوس کیے گئے۔ امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کا مرکز مغربی جاوا کا سیانجر علاقہ تھا اور اس کی گہرائی 10 کلومیٹر تھی۔ سینجر حکام کے مطابق زلزلے کے نتیجے میں علاقے میں 20 افراد جاں بحق اور 300 زخمی ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ زلزلے سے درجنوں عمارتوں کو نقصان پہنچا ہے اور امدادی کام جاری ہے۔ زلزلے کے جھٹکوں کے باعث جکارتہ میں بھی کئی عمارتیں 3 منٹ تک لرزتی رہیں جب کہ کچھ کو خالی کرالیا گیا۔ واضح رہے کہ انڈونیشیا Ring of Fire میں رہتا ہے، یعنی وہ خطہ جہاں مسلسل زلزلے اور آتش فشاں پھٹتے رہتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں