143

پاکستان کےروس سے تیل کی خریداری کیلئےمعاملات طے پاگئے

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈارنے کہا ہے کہ پاکستان بھی بھارت سے ملتی جلتی شرائط پر روس سے تیل خرید رہا ہے۔دبئی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ روس سے تیل خریدنے کے معاملات طے ہوچکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ رواں سال پاکستان کو 32 سے 34 ارب ڈالرزکی ضرورت ہے، امید ہے یہ رقم جمع کرلی جائے گی۔واضح رہے کہ مسلم لیگ ن کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے گزشتہ حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ 4 سال میں معیشت تباہ کر دی گئی، پاکستان سنگاپور کے بجائے سری لنکا بننے کے قریب پہنچ گیا تھا۔اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ ریاست بچانے کیلئے حکومت کی تبدیلی کا فیصلہ کیاگیا، عوام کو ریلیف دینے کی کوشش کر رہے ہیں، ساتھ ہی فیول کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں