50

فائنل کیسے کھیلنا ہے؟ عمران خان نے پاکستانی ٹیم کو بتا دیا

اسلام آبادا(نیوز ڈیسک )سابق وزیرِ اعظم عمران خان نے پاکستانی کرکٹ ٹیم کے لیے پیغام جاری کر دیا۔عمران خان نے ٹوئٹر پر جاری کیے گئے بیان میں لکھا ہے کہ پاکستانی کرکٹ ٹیم کو آج میرا پیغام وہی ہے جو میں نے 1992ء کے ورلڈ کپ فائنل میں اپنی ٹیم کو دیا تھا۔عمران خان نے لکھا ہے کہ اس دن کا لطف اٹھائیں کیونکہ کبھی کبھار ہی کسی کو ورلڈ کپ فائنل کھیلنے کا موقع ملتا ہے اور اس سے پریشان نہ ہوں۔ چیئرمین تحریک انصاف نے مزید لکھا ہے کہ اگر آپ خطرہ مول لینے کے لیے تیار ہیں اور مخالفین کی غلطیوں کو کیش کر سکتے ہیں تو آپ جیت جائیں گے۔عمران خان نے پاکستانی ٹیم کے لیے اپنے پیغام میں یہ بھی لکھا ہے کہ ٹیم کے کھلاڑی جارحانہ حکمتِ عملی کے ساتھ کھیلیں، پوری قوم آپ کی کامیابی کے لیے دعاگو ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں