129

ٹی 20 ورلڈکپ فائنل کون جیتے گا؟ بڑی پیش گوئی سامنے آگئی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک )انٹرنیشنل ریسلر رستم پاکستان انعام بٹ پہلوان نے بڑے میچ سے پہلے بڑی پیشگوئی کردی۔انعام پہلوان کا کہنا ہے قومی شاہین 1992 کی تاریخ دہرائیں گے،ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی ٹرافی پاکستان ہی جیتے گا۔ گولڈ میڈلسٹ ویٹ لفٹر نوح دستگیر بٹ کہتے ہیں پوری قوم کی دعائیں پاکستانی ٹیم کے ساتھ ہیں، فائنل میچ میں جیت پاکستان کی ہی ہوگی۔ واضح رہے کہ ٹی 20 ورلڈکپ کا فائنل کل پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان میلبرن میں کھیلا جائے گا جبکہ محکمہ موسمیات کی جانب سے اتوار اور پیر کو بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے، بارش کے باعث میچ نہ ہونے پر دونوں ٹیموں کو مشترکہ چیمپئن قرار دیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں