130

ٹی20 کرکٹ کا نیا نیا بداشاہ کون؟ پاکستان اور انگلینڈ آج مدمقابل

اسلام آباد(نیوز ڈیسک )انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی ) ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا فائنل آج پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان میلبورن میں کھیلا جائے گا۔ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ٹی 20 ورلڈ کپ فائنل کو نتیجہ خیز بنانے کیلئے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے رولز میں تبدیلی کردی، ٹائٹل میچ کا ٹاس مقررہ وقت سے پہلے کیا جائے گا۔دونوں ٹیمیں ٹرافی کی جنگ جیت کیلئے پر عزم ہیں، میچ کے بارش سے متاثر ہونے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے اور آئی سی سی نے فائنل کو نتیجہ خیز بنانے کیلئے پلیئنگ کنڈیشنز میں تبدیلی کرتے ہوئے ریزرو ڈے پر اضافی وقت کی گنجائش 2 سے بڑھا کر 4 گھنٹے کردی ہے۔میچ پاکستانی وقت کے مطابق دن ایک بجے ( جب کہ آسٹریلیا کے مقامی وقت کے مطابق شام 7 بجے ) کھیلا جائے گا۔میچ سے ایک دن ہفتہ کو میلبرن میں شدید بارش کا سلسلہ جاری ہے جب کہ مقامی محکمہ موسمیات نے اتوار اور پیر کو بھی بارش کی پیش گوئی کر رکھی ہے۔ٹی 20 ورلڈ کپ کا فائنل بارش سے متاثر ہونے کا خدشہ ہے جس کے باعث آئی سی سی نے فائنل میچ کو نتیجہ خیز بنانے کیلئے قوانین میں کچھ تبدیلی کردی ہے۔آئی سی سی کے مطابق میچ بارش سے متاثر ہونے کی صورت میں ریزرو ڈے پر اضافی وقت کا دورانیہ 2 گھنٹے سے بڑھا کر 4 گھنٹے کر دیا گیا ہے، جب کہ میچ کا ٹاس بھی مقررہ وقت سے 8 منٹ پہلے ہوگا۔انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے مطابق ان کی پہلی ترجیح میچ کو شیڈول ڈے پرہی مکمل کرنا ہے بصورت دیگرریزرو ڈے میں کھیلا جائے گا۔کوشش کی جائے گی کہ دونوں طرف سے دس دس اوور ہو جائیں۔ اگر اتوار کو شروع ہونے والا میچ بارش کے باعث اسی دن مکمل نہ ہوسکا تو پھر پیر کو مقامی وقت کے مطابق سہ پہر 3 بجے ( پاکستانی وقت کے مطابق صبح 9 بجے) باقی کا کھیل دوبارہ شروع ہوگا۔رپورٹ کے مطابق ٹاس کے بعد میوزیکل پروگرام ہوگا، جس میں مقامی گلوکار اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے، جب کہ فائنل میچ کے اختتام پر آتش بازی کا بھی مظاہرہ بھی کیا جائے گا۔دوسری جانب وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے بھی قومی کرکٹ ٹیم کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔ مائیکرو بلاگنگ سائٹ پر وفاقی وزیر نے لکھا کہ ورلڈ کپ میں پاکستان کی شاندار کارکردگی کا سلسلہ جاری ہے۔ آج ہونے والے اہم فائنل کیلئے ایف 9 پارک اسلام آباد میں بڑی اسکرین پر میچ دکھایا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں