205

سعودی ولی عہد کا دورہ پاکستان ملتوی،وجہ کیابنی ؟جان کر آپ بھی یقین نہیں کر پائیں گے

ریاض(نیوز ڈیسک ) سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا دورہ پاکستان ملتوی کردیا گیا۔عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اب انڈونیشیا کے شہر بالی جائیں گے وہ انڈونیشیا میں جی 20 سمٹ میں شرکت کریں گے۔وزارت خارجہ ذرائع کا کہنا ہے کہ شہزادہ محمد بن سلمان کے دورہ پاکستان کی نئی تاریخوں کے لیے مشاورت جاری ہے جسے ہی شیڈول جاری ہوگا تو پھر حتمی تاریخ کا اعلان کیا جائے گا۔ترجمان دفترخارجہ ممتاز زہرہ بلوچ نےسعودی ولی عہدکےدورہ پاکستان ملتوی ہونےکی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ شہزادہ محمد بن سلمان کے دورہ پاکستان کی تاریخوں کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔واضح رہے کہ شہزادہ محمد بن سلمان نے 21 نومبر کو ایشیا کا دورہ کرنا تھا اور پھر پاکستان کے دورے پر پہنچنا تھا۔اس سے قبل ذرائع کا کہنا تھا کہ دورے میں پاکستان کو 4.2 ارب ڈالرز کے اضافی بیل آؤٹ پیکج ملنےکی توقع ہے۔ محمد بن سلمان کےدورےمیں پاکستان میں مضبوط سرمایہ کاری متوقع یے۔ ذرائع کا بتانا تھا کہ ان کے دورہ پاکستان میں متعدد پاک سعودی پیٹرولیم معاہدوں کو آخری شکل دی جارہی ہے۔ سعودی عرب کی جانب سےآئل ریفائنری کے قیام پر معاہدہ بھی متوقع ہے۔سعودی عرب گوادر میں جدید آئل ریفائنری کے قیام میں مدد کرےگا۔ سعودی حکمت عملی پرپاکستان کی حمایت سے سعودی عرب خوش ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں