116

کیا ثانیہ مرزا کے ساتھ راستے جدا ہو گئے ؟ پاکستانی کرکٹر شعیب ملک نے آخر کار خاموشی توڑ دی

لاہور ( آن لائن )بھارتی میڈیا میں یہ افواہیں شدت کے ساتھ گردش کر رہی ہیں کہ پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی شعیب ملک اور بھارتی ٹینس سٹار ثانیہ مرزا کے درمیان اختلافات شدت اختیار کر چکے ہیں اور مبینہ طور پر انہوں نے اپنے راستے بھی الگ کر لیے ہیں لیکن اب اس معاملے پر شعیب ملک نے خاموشی توڑ تے ہوئے مختصر جواب دیاہے ۔تفصیلات کے مطابق پاکستانی کرکٹ سٹار شعیب ملک نے اپنے اور اہلیہ کے تعلقات کے مبینہ اختتام کے بارے میں چلنے والی افواہوں پر گہرائی میں تبصرہ کرنے سے گریز کیا اور سوال کے جواب میں مختصر جواب دیتے ہوئے کہا کہ ” افواہوں کو نظر انداز کریں “ ۔شعیب ملک نے پاکستان سپر لیگ کے سیزن 8 کیلئے کراچی کنگز میں شمولیت اختیار کر لی ہے تاہم ان کے بارے میں ان افواہوں نے اس وقت تیزی پکڑ ی جب بھارتی میڈیا نے پاکستانی کرکٹر کے ایک مشترکہ دوست کی جانب سے طلاق کی خبروں کی تصدیق پر دعوے کیئے ۔دلچسپ بات یہ ہے کہ ملک اور مرزا انسٹاگرام پر ابھی بھی ایک دوسرے کو فالو کرتے ہیں جبکہ ثانیہ دبئی میں حال ہی میں ایک نئے گھر میں منتقل ہو گئی ہیں۔کچھ دن قبل ٹینس سٹار ثانیہ مرزا کی جانب سے تصویر جاری کی گئی جس میں انہوں نے ٹریک سوٹ پہن رکھاہے اور وہ جاگنگ کر رہی ہیں ۔یاد رہے کہ شعیب ملک اور ثانیہ مرزا نے 2010 میں بھارتی شہر حیدرآباد میں شادی کی تھی جبکہ ولیمے کی تقریب پاکستان کے شہر سیالکوٹ میں منعقد کی گئی تھی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں