103

جوبائیڈن سمیت 200 امریکی شہریوں کے روس میں داخلے پر پابندی

اسلام آباد( آن لائن)روس کی جانب سے امریکا اور یورپی ممالک کی طرح اپنے مخالفین پرپابندیاں لگانے کا ہتھیاراستعمال شروع کردیا ہے۔روس نے 200 امریکی شہریوں پرملک میں داخلے پر پابندی عائد کردی ہے۔روسی میڈیا کے مطابق امریکی صدر جوبائیڈن کے رشتے دار اور پریس سیکرٹری پر بھی پابندی عائد کی گئی ہے۔روسی وزارت خارجہ کا کہنا ہے 200 امریکی شہریوں پر پابندی لگائی گئی ہے ان افراد میں صدرجوبائیڈن کے دو بھائی اورایک ہمشیرہ بھی شامل ہے۔مذکورہ پابندیاں امریکا کی جانب سے روس پر پابندیوں کا ردعمل ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں