138

مہنگائی سے تنگ عوام کیلئے بڑی خوشخبری یوٹیلیٹی سٹورز پر گھی اور چائے کی قیمت میں کمی کر دی گئی

لاہو( آن لائن )یوٹیلیٹی سٹورزپر گھی سمیت مختلف اشیاءکی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیاہے ۔تفصیلات کے مطابق نوٹیفکیشن میں کہا گیاہے کہ چائے 45 روپے سے 845 روپے تک سستی کردی گئی ہے جبکہ گھی کی فی کلو قیمت میں8 روپے تک کی کمی کی گئی ہے جس کے بعد کیٹیگری ون کی فی کلو کی قیمت 512 روپے ہو گئی ہے ۔اس کے علاوہ کراچی زون کیلئے گھی کی قیمت میں 9 روپے کمی کی گئی ہے ۔چائے کی 80 گرام قیمت میں 45 روپے ،170گرام100روپے ،430گرام قیمت میں 357 روپے، چائے کی900 گرام قیمت میں 845 روپے کی کمی کردی گئی۔قیمتوں میں کمی کا اطلاق آج سے ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں