130

سعودی ولی عہد کا دورہ پاکستان لیکن کتنی مالیت کے معاہدے متوقع ہیں؟ جانیے

ریاض(مانیٹرنگ ڈیسک)سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان 21نومبر سے پاکستان کے دورے پر آ رہے ہیں اور ان کے دورے کے دوران ممکنہ طورپر 10ارب ڈالر کے معاہدوں اور معاہدوں کی مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کیے جائیں گے۔ان میں سے 4ارب ڈالر مالیت کے کچھ منصوبوں پر پہلے ہی اتفاق رائے ہو چکا ہے، جبکہ مزید کئی منصوبوں پر آج وزیرخزانہ اسحاق ڈار کی زیرصدارت ہونے والی ایک میٹنگ میں بات ہو گی اور ان کے متعلق فیصلہ کیا جائے گا۔ایکسپریس ٹربیون کے مطابق اگر پاکستان اور سعودی عرب کے مابین پاکستان میں ایک آئل ریفائنری قائم کرنے کے منصوبے پر اتفاق ہو گیا تو سعودی عرب کی طرف سے مزید 12ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی جائے گی۔اس کے علاوہ شہزادہ ولی عہد متوقع طور پر پاکستان کے لیے 4.2ارب ڈالر کے اضافی بیل آؤٹ پیکیج کا اعلان بھی کر سکتے ہیں۔ اس پیکیج 3ارب ڈالر کے ذخائر اور تاخیری ادائیگی پر تیل کی سہولت دی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں