46

کیا صبا قمر سیاست کے میدان میں آگئیں ؟مداحوں کےلیے اہم خبر آگئی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک )صبا قمر کی نئی آنے والی ویب سیریز میں اداکارہ سیاست دان کا کردار نبھاتی نظر آئیں گینئے آنے والے پروجیکٹ منڈی میں صبا قمر کے ہمراہ میکال ذوالفقار بھی شامل ہیں ۔ یہ پراجیکٹ او ٹی ٹی پلیٹ فارم کے لیے تیار کیا جارہا ہے۔پاکستان کی ورسٹائل آرٹسٹ صبا قمر اپنی نئی آنے والی ویب سیریز منڈی میں ایک بالکل منفرد انداز میں نظر آنے والی ہیں۔اس پراجیکٹ کی شوٹنگ جاری ہے ۔ جس میں صبا کے انداز کو دیکھ کر یہ اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ صبا قمر ایک سیاست دان کا کردار ادا کر رہی ہیں۔صبا قمر نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر میکال ذوالفقار کے ہمراہ ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن دیا۔ منڈی جہاں سب بکتے ہیں ۔صبا کی شیئر کی جانے والی تصویر پر ویب سیریز کے مرکزی اداکار میکال ذولفقار نے لکھا عظمیٰ ! آج کالا جوڑا پا ساڈی فرمائش تے ۔اس پوسٹ سے قبل بھی صبا قمر اور نیئر اعجاز کی ایک تصویر سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہے کہ جس میں صبا قمر حلف اٹھاتی دکھائی دے رہی ہیں۔ان تصاویر کے علاوہ اس پروجیکٹ کی مزید تفصیلات کے بارے میں فی الحال نہیں بتایا جا رہا ہے کہ اسے کس او ٹی ٹی پلیٹ فارم کے لیے تیار کیا جارہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں