100

“پاک چین تعلقات سے آپ کا کوئی لینا دینا نہیں، امریکا کو دو ٹوک جواب

واشنگٹن ( آن لائن)سٹمسن سینٹر میں چائنا پروگرام کے ڈائریکٹر “یون سین “کا کہنا ہے کہ “چین کا ماننا ہے کہ امریکا کو چین اور پاکستان پر بیجنگ کے قرضوں پر دوبارہ مذاکرات کیلئے نہ زور دینا چاہیے اور نہ ہی پاک چین تعلقات پر تنقید کرنی چاہیے”۔پاکستان امریکا تعلقات کے حوالے سے 2 روزہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے چینی خارجہ پالیسی کے ماہر “یون سین “نے کہا کہ امریکا کے ساتھ پاکستان کے تعلقات جنوبی ایشیا کے لیے چین کی مجموعی حکمت عملی کا ایک عنصر تھے لیکن چین کو کافی اعتماد ہے کہ پاک امریکا تعلقات کی جہت سے قطع نظر، چین کے پاکستان کے ساتھ تعلقات بہتر ہو رہے ہیں، یون سین سے جب پوچھا گیا کہ امریکا نے تجویز کیا ہے کہ پاکستان کو بیجنگ کے ساتھ اپنے قرض پر دوبارہ بات چیت کرنی چاہیے، اس پر چین کا کیا ردعمل ہے ؟تو انہوں نے کہا کہ امریکا کا اس سے کوئی لینا دینا نہیں۔تاہم انہوں نے کہا کہ چین، پاکستان بالخصوص سی پیک کے حوالے سے اپنی پالیسی اور توقعات کو بھی ایڈجسٹ یا دوبارہ مرتب کر رہا ہے، ان کا کہنا تھا کہ ان تعلقات کے ازسرنو تعین کے حوالے سے چین میں ایک خوش آئند رویہ ہے کہ پاکستان کو اپنی بیرونی حکمت عملی کو دوبارہ متوازن کرنا چاہیے، یہ ایک خوش آئند رویہ ہے کہ پاکستان دوبارہ امریکا سے رابطہ کر رہا ہے۔یون سین نے کہا کہ پاکستان کی توقعات اور بیرونی صف بندی کی حکمت عملی کی اس تبدیلی کو چین میں کافی حد تک منظوری حاصل ہے۔انہوں نے کہا کہ چینیوں کو یقین نہیں تھا کہ امریکا اور پاکستان کے تعلقات کی بحالی خطے میں چین کے مفادات کو متاثر کرے گی کیونکہ بھارت اب بھی وہاں موجود ہے جبکہ سی پیک سب سے اہم مہمات میں سے ایک رہے گا چاہے لوگ اس کے بارے میں کیسا ہی کیوں نہ محسوس کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں