101

عمران خان کے صدقے کیلئےپی ٹی آئی رہنمانے بیل ذبح کر دیا

دبئی(نیوز ڈیسک )دبئی میں پاکستان تحریکِ انصاف کے چیئرمین عمران خان کی جان کی حفاظت کے لیے بیل کا صدقہ دیا گیا ہے۔پی ٹی آئی رہنما، آزاد کشمیر کے شعبہ کھیل اور ثقافت کے صدر عمر شہزاد کی جانب سے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ ٹوئٹر پر بیل کا صدقہ دیتے ہوئے تصویریں جاری کی گئی ہیں۔عمر شہزاد کا بتانا ہے کہ انہوں نے دبئی میں اپنے کپتان کے لیے صدقہ دیا ہے۔عمر شہزاد نے ٹوئٹ میں اپنی آمد کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ وہ پہلی دستیاب فلائٹ پر وطن واپس پہنچ کر اپنے لیڈر سے ملیں گے۔واضح رہے کہ عمران خان گزشتہ روز وزیر آباد میں لانگ مارچ کے دوران فائرنگ سے زخمی ہوئے تھے۔واقعے میں ایک شخص جاں بحق اور پی ٹی آئی چیئرمین و دیگر رہنماؤں سمیت 13 افراد زخمی ہوئے تھے۔دوسری جانب لاہور کے جناح اسپتال کی انتظامیہ نے بتایا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی، سابق وزیرِ اعظم عمران خان کو بیہوشی کی حالت میں شوکت خانم اسپتال لایا گیا، ان کی دونوں ٹانگوں پر زخموں کے 16 نشانات پائے گئے۔جناح اسپتال لاہور کی انتظامیہ کے مطابق ڈاکٹر سجاد گورایہ کی سربراہی میں میڈیکل ٹیم نے عمران خان کا میڈیکو لیگل کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں