144

ارشد شریف کے قتل پر امریکا کا موقف سامنے آگیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے کہا ہے کہ پاکستان اظہار رائےکی آزادی کو يقينی بنانے کے اقدامات کرے۔پاکستان کے معروف صحافی اور اینکر پرسن ارشد شریف اتوار کی رات کینیا میں مقامی پولیس اہلکاروں کی فائرنگ سے جاں بحق ہوگئے۔ارشد شریف کے اندوہناک قتل پر سیاسی و عسکری قیادت کی جانب سے اظہار افسوس کیا گیا ہے۔ ان کے قتل پر اب امریکا کی جانب سے بھی موقف سامنے آیا ہے۔واشنگٹن میں پریس بریفنگ کے دوران امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ ارشد شريف کا تحقيقاتی کام پوری دنيا کے سامنے تھا، ارشد شريف کے خاندان سے تعزيت کرتے ہيں۔ترجمان امريکی محکمہ خارجہ نے کہا کہ صحافيوں کاحقوق معاشرے کااہم حصہ ہوناچاہيے، امریکا کو معلوم ہے کہ دنيا ميں کہاں کہاں صحافيوں کی آواز دبانے کی کوشش ہوتی ہے، پاکستانی حکام اظہار رائےکی آزادی کو يقينی بنانے کے اقدامات کریں۔ارشد شريف کی دبئی ميں امريکی ويزے کی درخواست مسترد ہونے سے متعلق پوچھے گئے سوال پر نیڈ پرائس نے کہا کہ امريکا صحافيوں کو تحفظ اور اظہار رائے کی آزادی کا حق فراہم کرتا ہے۔ ايسے صحافی اور افراد کے لئے امريکا کا خصوصی پروگرام موجود ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں