167

رواں سال کا دوسرا اور آخری سورج گرہن کل ہوگا،پاکستان میں دورانیہ کب سے کب تک ہو گا ؟ جانیے

کراچی(این این آئی)رواں سال کا دوسرا اور آخری سورج گرہن کل(منگل)25اکتوبر کو ہوگا۔ یورپ اور ایشیا ءکے مغربی حصے، شمالی افریقہ اور مشرقِ وسطیٰ میں سورج کو دوپہر 1 بج کر 58 منٹ پر گرہن لگے گا اور اختتام 6 بج کر 2 منٹ پر ہوگا۔پاکستان میں سورج کو گرہن جزوی طور پر لگے گا، کراچی میں جزوی سورج گرہن کا آغاز دوپہر3 بج کر57 منٹ پر ہوگا۔کراچی میں 5 بج کر1 منٹ پر جزوی سورج گرہن عروج پر ہوگا، جزوی سورج گرہن کا اختتام 5 بج کر 56 منٹ پر ہوگا۔ماہر فلکیات ڈاکٹر جاوید اقبال کے مطابق جزوی سورج گرہن کا دورانیہ 2 گھنٹے ہے، جزوی سورج گرہن پاکستان سمیت یورپ، ایشیاء اور شمال مشرقی افریقہ کے حصوں میں دیکھا جائے گا۔ اگلے سال کا پہلا مکمل سورج گرہن 20 اپریل 2023 کو ہوگا، آنے والے سال کا مکمل سورج گرہن پاکستان میں نظر نہیں آئے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں