156

مہنگائی سے تنگ عوام کیلئے بڑی خوشخبری! مہنگی پیٹرولیم مصنوعات سے پریشان پاکستانیوں کیلئےسستا پیٹرول

اسلام آباد(ویب ڈیسک)روس سے اگر پیٹرول خریدا جاسکتا ہے تو ایران سے کیوں نہیں؟ ایران نے ایک بار پھر پاکستان کو سستا پیٹرول خریدنے کی پیشکش کردی ۔،جس میں کہا کہ ایران کی جانب سے پاکستان کو پیٹرول خریدنے کی پیشکش برقرار ہے ، ایران کی جانب سے سستے پیٹرول کی پاکستان کو فروخت کی مکمل آمادگی ظاہر کی ہے،پاکستان جب چاہیے پیٹرولیم مصنوعات کی تجارت کرسکتاہے ،پاکستان ایران سے جیتنا پیٹرول چاہئے دینے کو تیار ہیں۔ایران پاکستان گیس پائپ لائن ایران کی طرف سے مکمل ہوچکی ہے ،پاکستان آج چاہئے پیٹرول سمیت سستی گیس بھی خرید سکتا ہے ، ایران اور پاکستان کا تجارتی حجم انتہائی کم ہے ،پاکستان ایران سے 100 میگا واٹ بجلی خرید رہا ہے ۔ ایرانی سفیر سید محمد علی حسینی کا مزید کہناتھا کہ ہم دوبارہ درخواست کریں گے کہ پاکستان ایران سے مزید سستی بجلی خریدنے کے انتظامات کرے ،پاکستان میں سیاحت کے لئے ایران سے لوگ آنا چاہتے ہیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں