143

مریم نواز کی مہنگے کوٹ میں والد کے ہمراہ تصویر وائرل ، یہ کس برینڈ کا ہے اور کتنے کا ہے ؟ بڑا دعویٰ سامنے آ گیا

لندن (نیوز ڈیسک )سابق وزیراعظم نوازشریف کی صاحبزادی اور ن لیگ کی نائب صدر مریم نواز اس وقت لندن میں اپنے والد کے ساتھ وقت گزار رہی ہیں اور اس موقع پر لی گئی ان کی ایک تصویر وائرل ہو گئی ہے جس کی وجہ ان کی جانب سے زیب تن کیئے جانے والا کوٹ ہے جسے سوشل میڈیا پر بے حد مہنگا قرار دیا رجارہاہے ۔تفصیلات کے مطابق مریم نواز نے والد کے ہمراہ تصویر میں لائٹ براؤن رنگ کا لانگ کوٹ پہن رکھاہے جبکہ نوازشریف نے بھی اسی رنگ کی جیکٹ زیب تن کی ہوئی ہے ،اس تصویر میں توجہ کا مرکز مریم نواز کا کوٹ ہے جس کی قیمت مبینہ طور پر 5 ہزار 266 امریکی ڈالر ہونے کا دعویٰ کیا گیاہے ۔کوٹ کی قیمت کا دعویٰ ٹویٹر پر معروف پیج ” شوبز اینڈ نیوز“ کی جانب سے کیا گیاہے ، ٹویٹ کے مطابق یہ کوٹ معروف برانڈ ” ارمانو سکروینو“ کا ہے جس کی پاکستانی روپوں میں قیمت ” 11 لاکھ 63 ہزار 796 “ روپے بنتی ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں