108

پاکستان کے ساتھ مضبوط شراکت داری چاہتے ہیں: امریکا کاحیران کن بیان

اسلام آباد(ویب ڈیسک)امریکی محکمہ خارجہ نے کہا ہے کہ دہشتگردی سے نمٹنے کیلئے پاکستان کے ساتھ مضبوط شراکت داری چاہتے ہیں۔ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نے کہا کہ امریکی اور پاکستانی حکام باقاعدگی سے ایک دوسرے سے ملتے رہتے ہیں، ایسی ملاقاتیں اسٹینڈرڈ پریکٹس ہیں، پاکستانی سفیر کی اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ میٹنگ پر ابھی کچھ نہیں کہہ سکتے۔انہوں نے کہا کہ بہت کم ممالک ایسے ہیں جو پاکستان کی طرح دہشتگردی سے متاثر ہوئے ہوں، انسداد دہشت گردی ہمارے مشترکہ مفادات کا حصہ ہے، تحریک طالبان جیسی تنظیمیں خطے کیلئے خطرہ ہیں۔ترجمان کا کہنا تھا کہ دہشتگردی سے نمٹنے کیلئے پاکستان کے ساتھ مضبوط شراکت داری چاہتے ہیں، عالمی اور علاقائی دہشتگرد تنظیموں کے خلاف پاکستان کے ایکشن کی توقع رکھتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں