64

عالیہ بھٹ کے ہاں بچے کی پیدائش کب متوقع ہے؟

اسلام آباد(ویب ڈیسک)بھارتی معروف اداکارہ عالیہ بھٹ اور چاکلیٹی ہیرو رنبیر کپور جَلد والدین بننے والے ہیں۔اس فنکار جوڑی کے ہاں بچے کی ولادت سے متعلق بھارتی میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ آئندہ ماہ نومبر یا پھر دسمبر کے پہلے ہفتے میں عالیہ بھٹ کے ہاں بچے کی پیدائش متوقع ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق کپور خاندان کے قریبی ذرائع کا بتانا ہے کہ آئندہ ماہ کسی بھی وقت عالیہ بھٹ کے ہاں بچے کی پیدائش ہو جائے گی۔بچے کی ولادت کے لیے عالیہ بھٹ کا نام بھی گرگاؤں کے ایچ این ریلائنس فاؤنڈیشن اسپتال میں لکھوا دیا گیا ہے۔دوسری جانب اداکارہ عالیہ بھٹ بچے کی پیدائش کے بعد اپنا قیمتی وقت اپنے بچے کو دینا چاہتی ہیں، اسی لیے وہ کم از کم ایک سال کے لیے شوبز انڈسٹری سے وقفہ لیں گی۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق عالیہ بھٹ بچے کی پیدائش کے بعد ایک سال تک چھوٹے موٹے پروجیکٹس میں کام جاری رکھیں گی جبکہ ایک سال کے بعد ہالی ووڈ میں اپنی ڈیبیو فلم (پہلی فلم) ’ہارٹ آف اسٹون‘ اور بالی ووڈ ہدایتکار کرن جوہر کی فلم ’راکی اور رانی کی پریم کہانی‘ کی شوٹنگ مکمل کروائیں گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں