53

فواد خان نے بالی ووڈ میں کام نہ کرنے کی اصل وجہ بتادی،مداحوں کےلیے اہم خبر آگئی

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستانی اسٹار فواد خان نے 2016ء کے بعد بالی ووڈ میں مزید کام نہ کرنے کی وجہ بتادی۔فواد خان نے امریکی جریدے ورائٹی کو انٹرویو دیتے ہوئے اپنی بالی ووڈ میں واپسی کے لیے درپیش مسائل کے بارے میں بات کی۔ اُنہوں نے بالی ووڈ میں اپنی واپسی کےحوالے سے پوچھے گئے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ’یہ ایک اچھا سوال ہے لیکن میں اس وقت تک اس کا کوئی حتمی جواب نہیں دے سکتا جب تک کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان سیاسی معاملات مستحکم نہ ہو جائیں‘۔انہوں نے کہا کہ ’ابھی دونوں ممالک کے درمیان بہت سارے مسائل ہیں جنہیں حل کرنےکی ضرورت ہے‘۔اُنہوں نے مزید کہا کہ ’مجھے یہ بھی یقین نہیں ہےکہ موجودہ صورتحال میں بالی ووڈ سے کوئی میرے ساتھ دوبارہ کام کرنا چاہے گا کیونکہ بھارتیوں کو میرے ساتھ کام کرنے پر بہت تنقید کا سامنا کرنا پڑےگا‘۔واضح رہے کہ فواد خان نے 2014ء میں بھارتی اداکارہ سونم کپور کے ہمراہ فلم ’خوبصورت‘ سے بالی ووڈ میں قدم رکھا تھا اور ان کے اب تک کے بالی ووڈ کیریئر کی آخری فلم ’اے دل ہے مشکل‘ تھی جوکہ 2016ء میں ریلیز ہوئی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں