167

فیس بک میں صارفین کی سہولت کیلئے کیا نیا اضافہ کیا جا رہا ہے؟جانیں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)میٹا کی جانب سے فیس بک فیڈ (پہلے اسے نیوز فیڈ یا ہوم فیڈ بھی کہا جاتا تھا) میں صارفین اب اپنی مرضی کے مواد کے بارے میں کمپنی کو آگاہ کرسکیں گے۔فیس بک کی جانب سے ایک بلاگ پوسٹ میں ‘شو مور’ اور ‘شو لیس’ نامی 2 بٹن متعارف کرانے کا اعلان کیا گیا۔یہ بٹن فیڈ پر موجود پوسٹس کے نیچے نظر آئیں گے۔کسی پوسٹ میں شو مور یا شو لیس میں سے کسی پر کلک کرنے پر اس طرح کا مواد زیادہ یا کم نظر آنے لگے گا۔کمپنی کے مطابق اس سے صارفین کو موقع ملے گا کہ وہ ایسے مواد کا انتخاب کرسکیں جو وہ اس پلیٹ فارم پر دیکھنا چاہتے ہیں۔بلاگ میں بتایا گیا کہ فیڈ رینکنگ کے لیے مزید ذرائع صارفین کو فراہم کیے جارہے ہیں اور اے آئی سسٹمز کو زیادہ اسمارٹ بنایا جارہا ہے۔یہ بٹن انفرادی پوسٹس میں تھری ڈاٹ مینیو اور فیڈ پریفرینس سیٹنگز میں بھی موجود ہوں گے جبکہ جلد ریلز میں بھی ان کا اضافہ کیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں