81

ہیپی برتھ ڈے خان، سابق وزیر اعظم عمران خان کتنے برس کے ہوگئے،جان کر آپ بھی یقین نہیں کر پائیں گے

اسلام آباد(ویب ڈیسک )سابق وزیر اعظم عمران خان کی70 ویں سالگرہ آج منائی جارہی ہے۔ ملک بھر کے سیاستدانوں، سماجی رہنماؤں اور شوبز شخصیات کے علاوہ کھیل کے شعبے سے منسلک افراد کی طرف سے مبارکبادوں کا سلسلہ جاری ہے۔عمران خان 5 اکتوبر 1952 کو لاہور میں پیدا ہوئے، انہوں نے لاہور کے کیتھیڈرل اسکول اور ایچی سن کالج میں تعلیم حاصل کی۔ اس کے بعد انگلینڈ کے رائل گرامر اسکول وورسٹر میں داخلہ لیا۔ 1972میں کیبل کالج آکسفورڈ میں داخلہ لیا۔ آکسفورڈ یونیورسٹی سے 1975 میں گریجوایشن مکمل کیا۔سابق وزیر اعظم عمران خان نے 1968 میں 16سال کی عمر میں فرسٹ کلاس ڈیبیو کیا۔ 3جون 1971 کو انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ ڈیبیو کیا۔ 31اگست 1974کو انگلینڈ ہی کے خلاف پہلا ون ڈے کھیلا۔1992میں ورلڈ کپ کی فاتح ٹیم کی قیادت کی۔ جو ان کی اہم وجہ شہرت سمجھی جاتی ہے۔انہوں نے 88ٹیسٹ میچوں میں 3807 رنز بنائے۔ 362 وکٹیں حاصل کیں۔ ٹیسٹ کرکٹ میں 6 سنچریز اور 18 ففٹیز بنائیں۔175ون ڈیز میں 3709 رنز بنائے، 182 وکٹیں حاصل کیں۔ انہوں نے ون ڈیز میں ایک سنچری، 19 ففٹیز بنائیں۔ 139ون ڈیز میں قیادت کی، 75 جیتے، 59 میں شکست ہوئی۔48ٹیسٹ میچوں میں قیادت کی، 14 جیتے، 8 ہارے۔عمران خان نے ریٹائرمنٹ کے بعد شوکت خانم اسپتال کے لیے فنڈ ریزنگ شروع کی۔ 1994 میں شوکت خانم میموریل کینسر اسپتال لاہور نےکام شروع کر دیا۔ دوسرا شوکت خانم اسپتال 2015 میں پشاور میں مکمل ہوا۔ 2008میں یونیورسٹی آف بریڈ فورڈ کے تعاون سے نمل کالج میانوالی قائم کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں