138

پرویز الہٰی کی سکیورٹی کی گاڑی کے ٹائروں کی تبدیلی پر کتنا خرچہ آیا ؟جان کر آپ بھی ششدر رہ جائینگے

اسلام آباد(ویب ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کی سکیورٹی کی گاڑی کے ٹائروں کی تبدیلی پر 2 کروڑ 33 لاکھ روپے خرچ کیے جانےکا انکشاف ہوا ہے۔ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب کے دفتر کی گاڑیوں کی مرمت کے لیے 3 کروڑ روپے مختص کیےگئے ہیں لیکن بجٹ کا 80 فیصد حصہ صرف ایک گاڑی کے 5 ٹائرز پر ہی لگ گیا۔یہی نہیں وزیراعلیٰ آفس نے گاڑیوں کی بحالی اور مرمت کے لیے مزید 3 کروڑ روپےکی ضمنی گرانٹ کا مطالبہ بھی کر ڈالا۔اس حوالے سے رابطہ کرنے پر ترجمان حکومت پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے تبصرے سے گریز کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں