88

سابق صدر آصف علی زرداری کی صحت سے متعلق ہسپتال سے اہم خبرآگئی

اسلام آباد(ویب ڈیسک) سابق صدر آصف علی زرداری کراچی کے نجی ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔دبئی سے آنے والی ڈاکٹروں کی ٹیم نے آصف علی زرداری کا معائنہ کیا ۔ذرائع کے مطابق دبئی سے آنے والی ڈاکٹروں کی ٹیم نے آصف علی زرداری کا معائنہ کیا اور یہ ٹیم ماہرین امراض سینہ پر مشتمل ہے۔ غیرملکی ڈاکٹروں نے علاج اور تشخیص پر اطمینان کا اظہار کیا اور رائے دی کہ آصف زرداری کی تشخیص اور علاج درست سمت میں کیا جا رہا ہے۔غیر ملکی ڈاکٹروں کا کہنا تھاکہ فی الحال انہیں بیرون ملک علاج کی ضرورت نہیں۔دبئی سے آنے والے ڈاکٹرز کے معائنے کے موقع پر آصفہ بھٹو زرداری بھی موجود تھیں۔ سابق صدر آصف علی زرداری کے آج بھی کچھ ٹیسٹ کیے گئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں