47

عمران خان پر الزامات کے ثبوت ہیں، گرفتار کیا جائے، مریم نواز کابیان

لاہور(نیوز ڈیسک) مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان پر الزامات کے ثبوت موجود ہیں، انہیں بھی گرفتار کیا جائے۔مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ مجھے ہائی کورٹ سے پاسپورٹ واپس ملا ہے جس کی مجھے خوشی ہے۔ پاسپورٹ رکھنے کا میرا بنیادی حق کیوں چھینا گیا ؟ اور میرا پاسپورٹ 3 سال کیوں نہیں دیا گیا ؟ جس کیس میں میرا پاسپورٹ رکھا گیا تھا وہ کیس بنا ہی نہیں تھا اور سوال اٹھتا ہے کہ مجھے 3 سال میرے حق سے محروم کیوں رکھا گیا ؟انہوں نے کہا کہ مجھے انوسٹی گیشن کے سلسلے میں گرفتار کیا گیا۔ نیب کو خواتین کے لیے بنایا ہی نہیں گیا تھا اور وہاں جو سیل بنے ہوئے ہیں وہ مرد حضرات کے لیے ہیں۔ انہوں نے مجھے نیب کے ہیڈ آفس میں 57 دن حبس بے جا میں رکھا جہاں مجھ سے پوچھا جاتا تھا کھانے کا مینو کون بناتا ہے اور پارٹی کے فیصلے کون کرتا ہے ؟ 57 دن کے بعد مجھے کوٹ لکھپت جیل بھیج دیا گیا جہاں ڈیڑھ مہینہ قید رہی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں