102

سائفر جہاں بھی ہے محفوظ ہے، گھبرائیں نہیں، پی ٹی آئی کے بیان نے کھلبلی مچادی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر شیخ رشید احمد نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پہلے حکمراں کہتے تھے کہ سائفر جھوٹے ہے، جو کچھ انہوں نے کہا اب خود سائفر مان کر اس کی تردید کردی عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ سائفر جہاں بھی ہے محفوظ ہے گھبرائیں نہیں لیکن غریب کا مسئلہ سائفر نہیں بلکہ مہنگائی ہے۔، گھبرائیں نہیں سائفر جہاں بھی محفوظ ہے لیکن غریب کا مسئلہ سائفر نہیں مہنگائی ہے، وفاقی حکومت غریب عوام کو ریلیف دینے کے اقدامات کرے۔شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ہر شخص چاہتا ہے کہ معاملات صحیح طریقے سے حل ہوں، جب میں کہتا تھا کہ الیکشن کی طرف جانا چاہیے تو سب مذاق اڑاتے تھے، سب سے حساس وقت اب ہے ابھی نہیں تو کبھی نہیں، 15 اکتوبر سے15 نومبر تک بہت سارے فیصلے ہو جائیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کے سوا یہاں سب وکٹ کے دونوں طرف کھیل رہے ہیں، ہمارے پاس عمران خان کے علاوہ دوسرا کوئی آپشن نہیں ہے، ہمیں غریب کیلیے کچھ کرنا چاہیے، عوام پریشان ہیں ان کو ریلیف دینا چاہیے،شیخ رشید نے کہا کہ جو چیز یہ استعمال کر لیتے ہیں اسکی طرف مڑ کر نہیں دیکھتے، اسحاق ڈار کو وزیراعظم کے جہاز پر لے کر گئے اب واپس لے کر آئے، مفتاح اسماعیل کو ڈسٹ بن میں پھینک دیا ہے، غریب کے منہ سے جو نوالہ انھوں نے چھینا وہ ان کے نصیب میں نہیں ان کا وقت پورا ہوچکا۔دوسری جانب شیخ رشید نے اپنے ایک ٹوئٹ میں کہا کہ حکمرانوں کا مسئلہ اپنے کیسز ختم کرانا تھا، مہنگائی اور غریب تو ایک بہانہ تھا، اقتدار کے بھوکوں کا جمعہ بازار لگا ہوا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ مفتاح کو رشتے دار سے تبدیل کروانا تھا، گھر کی بات گھر ہی میں رکھوانا تھا، غریب معاشی طور پر مر جائیں گے، لیکن ہرایک نے اپنا کام نکلوانا ہے۔شیخ رشید نے کہا کہ عمران کی کال ناگزیر ہے اور اس میں تاخیر کی گنجائش نہیں ہے۔اپنے ایک اور ٹوئٹ میں انہوں نے کہا کہ جہاں وزیراعظم کا جہاز ملزم کو لانے لے جانے کیلئے استعمال ہو اس ملک کا اللہ حافظ ہے۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان امریکا کے لیے بہت اہم ہے جس کا حکمران فائدہ اٹھا رہے ہیں، افغانستان اور روس معاہدے کے بعد اب سستا پٹرول اور گندم افغانستان سے پاکستان آئے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں