220

پنجاب میں کتنے افراد صحت کارڈ سے مستفید ہو چکے ، محکمہ صحت نے اعداد و شمار جاری کر دیے

لاہور (نیوز ڈیسک ) پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کے جاری کردہ صحت کارڈ سے پنجاب میں اب تک 23 لاکھ سے زائد افراد فائدہ اٹھا چکے ہیں ۔ محکمہ سپیشلائزڈہیلتھ کئیراینڈمیڈیکل ایجوکیشن کے مطابق پنجاب میں 23لاکھ سے زائدافراد نے ہیلتھ کارڈ سے مفت علاج معالجہ کی سہولت لی ، پنجاب میں 50ارب 73کروڑ روپے سے زائد مفت علاج معالجہ کی سہولت حاصل کی جاچکی ہے ۔پنجاب میں ہیلتھ کارڈسے مفت علاج کیلئے 794سرکاری ونجی ہسپتالوں کومنتخب کیاگیا، 189سرکاری ، 605نجی ہسپتالوں سے علاج معالجہ کی مفت سہولت حاصل کی گئی، صوبے میں 4لاکھ89ہزارسے زائدافرادنے ہیلتھ کارڈسے مفت ڈائیلسزکروائے ، 51ہزار سے زائدافراد نےہیلتھ کارڈ سےمفت کورونری انجیوگرافی کی سہولت حاصل کی ، ہیلتھ کارڈسے 44ہزارسے زائد خواتین نے نارمل ڈلیوری ،ایک لاکھ87ہزار سے زائد نے سیزیرین کی سہولت لی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں