65

مصیبت کے وقت سچا دوست ہی دوست کے کام آتا ہے،مصیبت کی اس گھڑی میں چین پوری طرح سے پاکستان کے ساتھ کھڑا ہے

اسلام آباد(ویب ڈیسک) چین کے سفارت خانے کا کہنا ہے کہ مصیبت کے وقت سچا دوست ہی دوست کے کام آتا ہے، چینی ریڈ کراس، کمپنیاں اور عوام پاکستان کی اعانت میں پیش پیش ہیں۔مائیکرو بلاگنگ سائٹ پر پاکستان میں قائم چین کے سفارت خانے کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ چینی حکومت ، فوج اور دیگر سیلاب کی تباہ کاریوں سے نمٹنے میں پاکستان کی مدد کر رہے ہیں، چین کے ہر شعبہ زندگی سے وابستہ افراد پاکستان کی مدد کے لیے بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں۔سفارت خانے کا مزید لکھنا تھا کہ مصیبت کی اس گھڑی میں چین پوری طرح سے پاکستان کے ساتھ کھڑا ہے۔واضح رہے کہ چین نے سیلاب زدگان کے لئے 64 کروڑ 41 لاکھ یو آن (90.2 ملین ڈالر) امداد دی۔چینی حکومت کی جانب سے 400 ملین اور چینی فوج نے 100 ملین یو آن امداد فراہم کی۔ چینی عوام نے 125 ملین، سفارت خانہ 17 ملین اور ریڈ کراس سوسائٹی نے 201 ملین یو آن امداد دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں