206

جوبائیڈن کی 12 ارب ڈالرکی نئی امداد کی منظوری،حیران کن خبر آگئی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک )امريکی صدر جوبائیڈن نے يوکرين کيلئے 12 ارب ڈالرکی نئی امداد کی منظوری دے دی ہے۔غیرملکی خبرايجنسی کے مطابق امريکی سينيٹ نے منظوری يوکرين کی معاشی اور فوجی امداد کے ليے دی ہے۔اس امداد میں يوکرين کی فوج کيلئے ہتھياروں، تنخواہوں اور رسد کيلئے 3 ارب ڈالر شامل ہیں۔صدر جوبائیڈن کا کہنا تھا کہ امريکا يوکرين پرروسی دعوؤں کو کبھی تسليم نہيں کرے گا۔انھوں نے یہ بھی کہا کہ روس کی زيرِقيادت يوکرين ميں ريفرنڈم کبھی تسليم نہيں کريں گے اور روس نے يوکرين ميں ريفرنڈم کرواکر بین الاقوامی قوانين کی خلاف ورزی کی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں