148

عتیقہ اوڈھو اور منیب بٹ مریم اورنگزیب کی حمایت میں سامنے آگئے

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان کی سینئر اداکارہ عتیقہ اوڈھو اور اداکار منیب بٹ وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کے ساتھ لندن میں پیش آئے واقعے کے خلاف بول پڑے۔عتیقہ اوڈھو نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر مریم اورنگزیب کی ویڈیو جاری کی اور ساتھ ہی لکھا کہ آپ بھلے کسی کی سیاست سے متفق نہ ہوں لیکن اس نوعیت کی ہراسانی سب کے لیے ناقابل قبول ہے۔اداکارہ نے کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں کا ایسا رویہ دنیا بھر میں پاکستان کا تاثر خراب کرتا ہے، وہ مسائل کے حل کے بجائے خود مسئلے کا حصہ بن رہے ہیں، میں اپنے مداحوں اور دوستوں سے گزارش کرتی ہوں کہ ایسا بچگانہ رویہ اختیار کرنے سے آپ کو کچھ حاصل نہیں ہوگا، آپ اپنے باوقار انداز (ووٹنگ) سے اپنے جذبات کا اظہار کریں۔دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کی ہمیشہ حمایت کرنے والے اداکار منیب بٹ نے بھی اس واقعے کی مذمت کی ہے۔ٹوئٹر پر جاری بیان میں اداکار نے دو ٹوک الفاظ میں کہا ‘یہ سراسر غلط حرکت ہے’۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں