رانا ثناء اللّٰہ میرا وعدہ ہے کہ تم اسلام آباد میں چھپ نہیں سکوگے، عمران خان نے خبردار کر دیا 108

رانا ثناء اللّٰہ میرا وعدہ ہے کہ تم اسلام آباد میں چھپ نہیں سکوگے، عمران خان نے خبردار کر دیا

اسلام آباد(ویب ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے وزیر داخلہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ رانا ثناء اللّٰہ میرا وعدہ ہے کہ تم اسلام آباد میں چھپ نہیں سکو گے۔اسلام آباد میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ 25 مئی کو ہماری تیاری نہیں تھی ہم پرامن احتجاج کے لیے آئے تھے، 25 مئی کو ہم پر امن لانگ مارچ کر رہے تھے، تم نے ہم پر ظلم کیا۔عمران خان نے کہا کہ رانا ثناء اللّٰہ آپ کو فکر کرنی چاہیے ہم اب تیاری کرکے آئیں گے۔پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا کہ یہ اپنے کرپشن کیسز معاف کروا رہے ہیں اور لوگ مہنگائی میں ڈوبتے جا رہے ہیں، آئی ایم ایف تو کہہ رہا ہے بجلی ابھی مزید مہنگی ہوگی، ان کا حکومت میں آنے کا مقصد عوام کی خدمت نہیں اپنی چوری بچانا تھی۔عمران خان نے کہا کہ ہفتے کو فیصلہ کروں گا کہ کب کال دینی ہے، کال دینے کا فیصلہ تب کروں گا جب دیکھوں گا کہ میرے ٹائیگرز آزادی کیلئے تیار ہیں، آزادی کوئی پلیٹ میں رکھ کر نہیں دیتا، جدوجہد کرنی پڑتی ہے۔انہوں نے کہا کہ اس نظام پر قبضہ کرنے والے آج مزے کر رہے ہیں، نظام پر قابض لوگ ہمیں جینے نہیں دے رہے، ہم ملک کو حقیقی آزادی دیں گے، آزادی کیلئے قربانی دینی پڑتی ہے جہاد کرنا پڑتا ہے۔سابق وزیراعظم نے کہا کہ ہم روس سے پانچ ماہ پہلے سستے تیل اور گندم کی بات کر چکے تھے، پاکستان میں بد ترین مہنگائی ہے ان کی جرات نہیں تھی کہ سستا تیل، گندم لیں۔عمران خان نے کہا کہ دیکھنا چاہتا ہوں تنظیم جو لوگوں کو ہفتے کو نکالے گی تاریخی ٹرن آؤٹ ہوگا، ہفتے کو آپ کو پورا زور لگانا ہے اس کے بعد فیصلہ کروں گا کس دن کال دینی ہے، وہ کال صرف مجھے پتا ہے کب دینی ہے، کال دینے کا فیصلہ تب کروں گا جب سمجھوں گا میرے ٹائیگرز اور ٹائیگریسز تیار ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں