107

عمران خان نے قانون کے احترام کیلئے عدالت سے معافی مانگی: شیخ رشید

اسلا م آباد(نیوز ڈیسک )سربراہ عوامی مسلم لیگ (اے ایم ایل) شیخ رشید کا کہنا ہے کہ عمران خان نے قانون کے احترام کے لئے عدالت سے معافی مانگی ہے۔ شیخ رشید نے کہا کہ عمران خان کے معافی مانگنے کو غلط نہیں سمجھتا کیونکہ انہوں نے قانون کے احترام کے لئے معافی مانگی ہے اور وہ پہلے بھی کہہ چکے تھے کہ خاتون جج سے معافی مانگ لوں گا۔ان کا کہنا تھا کہ عدلیہ ہماری دوست ہے، دشمن نہیں، البتہ ہمیں ملک کو نازک صورتحال سے نکالنا ہے، بڑے لیڈر کے بہت مشیر ہوتے ہیں جب کہ میں نے عمران خان کو معافی مانگنے کا مشورہ دیا تھا کوینکہ میں بھی ان کا مشیر ہوں۔شیخ رشید نے کہا کہ عوام کے پاس آٹا نہیں مگر حکمران 7 اسٹار ہوٹلز میں بیٹھے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت سے روپے کی قدر نہیں سنبھل رہی، انٹر بینک میں ڈالر 250 روپے کا ہونے جا رہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں