پنجاب میں سیاسی ہلچل!!! گورنر بلیغ الرحمان کا بڑا اعلان 202

پنجاب میں سیاسی ہلچل!!! گورنر بلیغ الرحمان کا بڑا اعلان

لاہور(ویب ڈیسک) گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے پنجاب میں دوبارہ تبدیلی کا عندیہ دے دیا۔گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں دوبارہ تبدیلی کسی بھی وقت آسکتی ہے، بہت کچھ چل رہا ہے، کوئی بھی ہلکی سی موومنٹ پنجاب حکومت کو ہلا سکتی ہے، صوبائی حکومت کے اندر ہی اس وقت کئی گروپس ہیں، ان میں آپس کی مخالفت بھی چل رہی ہے۔بلیغ الرحمان کا کہنا تھا کہ کسی وقت بھی وزیراعلیٰ پرویز الہٰی کو کہا جا سکتا ہے کہ اعمتاد کا ووٹ لیں یا پھر عدم اعتماد آسکتی ہے، صوباے میں کسی کے خلاف بلاوجہ مقدمات درج کرنا انتہائی افسوسناک عمل ہے، افسروں کو میرٹ و قانون کے مطابق کام کرنا چاہئے۔ گورنر پنجاب نے مزید کہا کہ وفاقی حکومت اپنی مدت پوری کرے گی ، اس نے ملکی بہتری کے لئے کچھ اہم فیصلے کئے جس سے ملک اپنے پاؤں پر کھڑا ہو گیا، بیوروکریسی کو سیاست سے پاک ہو کر صرف ملکی مفاد کےلئے میرٹ و قانون کے مطابق کام کرنے پر فوکس کرنا چاہئے۔دوسری جانب وزیر اعلیٰ چودھری پرویز الٰہی کے خلاف گھیرا تنگ ہونے لگا ،روز بروز مشکلات میں اضافہ ،تحریک عدم اعتماد کی تیاریاں بھی شروع کردی گئیں ۔ پروگرام ’’نجم سیٹھی شو ‘‘کی میزبان فروا وحید سے گفتگو کرتے ہوئے نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ پرویز الٰہی کی حکومت مستحکم نہیں ہے،بڑے ہاتھ پیر مار رہے ہیں ،بیوروکریسی کو سمجھ آگئی ہے کہ ان کی حکومت زیادہ دیر نہیں رہے گی ،اسی لئے ان کے غیر قانونی احکامات نہیں مانے جارہے،چیف سیکرٹری کا معاملہ سب کے سامنے ہے جنہوں نے کام کرنے سے انکار کردیا ہے۔سی سی پی او لاہور پر دبائو ڈال کر مریم اورنگزیب اورجاوید لطیف کیخلاف مقدمات درج کروائے گئے،اب وہ بھی گھبرائے ہوئے ہیں ،عمران خان کی تقاریر میں مسٹر ایکس اور مسٹر وائے کے ذکر سے بھی پی ٹی آئی کے لوگ ادھر ادھر ہونا شروع ہوگئے ہیں ۔پرویز الٰہی جوبات منانا چاہتے ہیں وہ بیورکریسی نہیں مانی جارہی ہے،پرویز الٰہی اس لئے پریشان ہیں کہ ان کی بات نہیں مانی جارہی اور حمزہ شہباز کے پھر سے آنے کا خوف ہے،فون کالز پی ٹی آئی کے لوگوں کو آرہی ہیں ۔جہانگیر ترین اینڈ کمپنی ایجنسیوں سے رابطے میں ہیں ۔ چودھری پرویز الٰہی کو فارغ کرنے کیلئے چودھری شجاعت حسین اور جہانگیر ترین پر کام ہورہا ہے،دونوں کام کامیاب ہوگئے تو پرویز الٰہی کی حکومت قائم نہیں رہ سکے گی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں