کنگ چارلس کی تاج پوشی کب ہو گی؟ممکنہ تاریخ سامنے آ گئی 146

کنگ چارلس کی تاج پوشی کب ہو گی؟ممکنہ تاریخ سامنے آ گئی

لندن (نیوز ڈیسک) ملکہ برطانیہ الزبتھ دوم کی وفات کے بعد نئے بننے والے بادشاہ چارلس کی تاج پوشی ممکنہ طور پر 2 جون 2023 کو کی جائیگی ۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق بادشاہ چارلس کی تاج پوشی کی تقریب مختصر ہوگی اور تقریب میں کم لوگ شرکت کریں گے جبکہ تقریب کے اخراجات بھی کم کیے جائیں گے، بادشاہ چارلس تاج پوشی کی مختصر تقریب سے بادشاہت کا نیا انداز اپنانا چاہتے ہیں،یاد رہے کہ 8 ستمبر کو ملکہ الزبتھ دوم کے انتقال کے بعد ان کے بیٹے چارلس کو برطانیہ کا نیا بادشاہ منتخب کیا گیا تھا جبکہ ملکہ الزبتھ دوم کو گزشتہ روز سپرد خاک کیا گیا تھا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں