118

متھیرا نے ملالہ یوسفزئی کو تنقید کا نشانہ کیوں بنایا؟خبر پڑھ کر آپ یقین نہیں کریں گے

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان شوبز انڈسٹری کی میزبان متھیرا جو اکثر اپنے متنازع بیانات کے باعث خبروں میں رہتی ہیں، انہوں نے نوبل امن انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی پر تنقید کی ہے۔چند روز قبل نیو یارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کا انعقاد کیا گیا جہاں بالی ووڈ کی معروف اداکارہ پرنکا چوپڑا نے شرکت کی اور ملالہ یوسفزئی اور امریکی شاعر امانڈا گورمین کے ساتھ بنوائی گئی تصاویر اپنی انسٹا اسٹوری پر شیئر کی۔گزشتہ روز متھیرا نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹا گرام اسٹوری پر پریانکا چوپڑا کے اسکرین شاٹ شیئر کرتے ہوئے ملالہ پر تنقید کی۔انہوں نےپاکستان کی حالیہ سیلابی صورتحال کو جواز بناتے ہوئے لکھا کہ ’ملالہ نے اس مشکل وقت میں جب آدھا پاکستان سیلاب میں ڈوبا ہوا ہے، ایک بار بھی پاکستان کا دورہ نہیں کیا، اور اب ان عالیشان تقریبات میں ملک کے موجودہ حالات اور درپیش مشکلات کے حوالے سے تقریریں کر رہی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں