136

پنجاب میں آٹے کے 10 اور 20 کلو کے تھیلے کے نرخوں میں کمی کا اعلان کر دیا گیا۔

اسلام آباد(نیوز ڈیسک )وزیراعلیٰ چودھری پرویزالٰہی نے فلور مل ایسوسی ایشن کے عہدیداروں سے بات چیت کرکے قیمت میں کمی پر قائل کیا۔انہوں نے کہا کہ پنجاب بھر میں 20 کلو آٹے کا تھیلا 1295 روپے جب کہ 10 کلو آٹے کا تھیلا 648 روپے میں فروخت کیا جائے گا۔وزیراعلیٰ چودھری پرویزالہٰی نے فلور ملوں کا ڈیلی کوٹہ تقریباً 2 ہزار میٹرک ٹن بڑھانے کا اعلان کیا۔انہوں نے کہا کہ فلور ملوں کوروزانہ 18 ہزار600 میٹرک ٹن گندم فراہم کی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں