امریکہ کے تائیوان کے دفاع کے بیان پر چین کا سخت ردعمل،حیران کن خبر آگئی 165

امریکہ کے تائیوان کے دفاع کے بیان پر چین کا سخت ردعمل،حیران کن خبر آگئی

امریکہ(نیوزڈیسک )امریکہ کے تائیوان کے دفاع کے بیان پر چین کا سخت ردعمل سامنے آ گیا۔چین اور امریکہ کے درمیان تائیوان کے مسئلے پر کشیدگی برقرار ہے۔ امریکی صدر کی جانب سے تائیوان کا دفاع کرنے کے بیان پر چین نے سخت ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ترجمان چینی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ تائیوان کے دفاع کے امریکی صدر کے بیان کی سخت مخالفت کرتے ہیں۔تائیوان چین کا حصہ ہےاور پیپلز ریپبلک آف چائنا چین کی واحد آئینی حکومت ہے۔وزارت خارجہ کی جانب سے بیان میں وارننگ دی گئی ہے کہ قوم کو تقسیم کرنے والی سرگرمیوں کےجواب میں تمام ضروری اقدامات کرنے کا حق محفوظ رکھتے ہیں۔واضح رہے کہ اس سے قبل امریکی صدر جوبائیڈن نے ایک انٹر ویو میں کہا ہے کہ چین نے تائیوان پر حملہ کیا تو امریکی افواج تائیوان کا دفاع کریں گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں