120

عمران خان کی شہباز گل سے ملاقات، عمران خان کی شہباز گل کو اہم ہدایات

اسلام آباد(ویب ڈیسک )چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے شہباز گل کی بنی گالہ میں گزشتہ روز ملاقات ہوئی۔ذرائع کے مطابق ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا، شہباز گل نے جیل میں گزرے وقت پر عمران خان سے تفصیلی بات کی، عمران خان نے شہباز گل پر تشدد کی سخت مذمت کی، عمران خان نے کہا کہ یہاں کوئی جنگل کا قانون ہے کہ تھانے میں بدترین تشدد کا نشانہ بنایا جائے، ایسا تو بنانا ری پبلک میں بھی نہیں ہوتا۔سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ میرے ساتھیوں کے ساتھ برا سلوک امپورٹڈ حکومت کی بوکھلاہٹ کا واضح ثبوت ہے، چیئرمین تحریک انصاف نے شہباز گل کو فیملی کے ساتھ وقت گزارنے کی ہدایت کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں