تحریک انصاف آج کہاں پاور شو کرے گی؟جگہ بارے پتا چل گیا 164

تحریک انصاف آج کہاں پاور شو کرے گی؟جگہ بارے پتا چل گیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک )پاکستان تحریک انصاف آج چکوال میں پاور شو کرے گی اور عمران خان اسلامیہ گراؤنڈ میں جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔پی ٹی آئی کے آج چکوال میں جلسہ عام کے لیے اسلامیہ گراؤنڈ میں 80 فٹ چوڑا اور 20 فٹ اونچا اسٹیج تیار کیا گیا ہے جب کہ جلسہ گاہ میں خواتین اور بچوں کے لئے علیحدہ اینکلیو بنایا گیا ہے۔جلسے کے لیے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں اور 1400 اہلکار تعینات ہوں گے، جلسہ گاہ کے داخلی راستے پر واک تھرو گیٹ بھی نصب کیے گئے ہیں۔جلسے کے حوالے سے پی ٹی آئی چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے عوام کیلیے ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ آج شام 5 بجے اسلامیہ گراؤنڈ میں جلسہ کر رہا ہوں، میں آپ کے درمیان ہوں گا اور آپ سب نے اس میں شرکت کرنی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں